Friday, April 26, 2024

پی ٹی آئی ٹی او آرز میں تبدیلی کیلئے ہماری منتیں کر رہی ہے : نون لیگی رہنما

پی ٹی آئی ٹی او آرز میں تبدیلی کیلئے ہماری منتیں کر رہی ہے : نون لیگی رہنما
April 27, 2016
اسلام آباد (92نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیا ل عزیز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کو آئی سی آئی جے کے ذریعے بدنام کیا گیا۔ طلال چودھری کہتے ہیں پی ٹی آئی ٹرم آف ریفرنس تبدیل کرنے کے لیے منت سماجت پر اتر آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں علیم خان کی جانب سے جعلی حلف نامے جمع کرانے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ آئی سی آئی جے کے زریعے منتخب وزیر اعظم کو بدنام کیا گیا۔ آئی سی آئی جے کی وضاحت کے بعد عمران خان وزیر اعظم سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ کرپشن کرنے والوں اور قرضہ معاف کرانے والوں کا احتساب ہوگا۔ اپوزیشن پچھلے دروازے سے ٹی او آرز میں تبدیلی کے لیے رابطے کر رہی ہے۔ ادھر علیم خان نے الیکشن کمیشن میں تحریری جواب جمع کرادیا۔ تحریک انصاف نے ایاز صادق کے خلاف جعلی حلف نامے جمع کرانے پر الیکشن کمیشن کو کارروائی کے لیے درخواست دیدی۔ الیکشن کمیشن علیم خان کی جانب سے جھوٹے حلف نامے جمع کرانے کے خلاف درخواست پر فیصلہ 2 مئی کو سنائے گا۔