Thursday, May 9, 2024

پی ٹی آئی وفد کی ملاقات کے باوجود خالد مقبول صدیقی کی ناراضی برقرار

پی ٹی آئی وفد کی ملاقات کے باوجود خالد مقبول صدیقی کی ناراضی برقرار
January 13, 2020
کراچی ( 92 نیوز) پی ٹی آئی وفد نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی یقین دہانی کے باوجود خالد مقبول صدیقی کی ناراضی برقرار ہے ۔ حکومتی وفد سے ملاقات میں ایم کیو ایم نے  کہا کہ ہمیں بات چیت نہیں نتیجہ چاہئے، ایم کیو ایم فوری فنڈز کی فراہمی پر بضد رہی ۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے پھر یقین دہانیاں کرائیں ، اسدعمر بولے خالد بھائی معاملات الگ ہونے سے نہیں بات چیت سے حل ہوتے ہیں،، وزیراعظم فروری میں دورہ کرینگے اور منصوبوں کا افتتاح کرینگے۔ ایم کیو ایم رہنماؤں نے کہا کہ  ہمیں وعدے یاد ہیں ، وفاقی حکومت کا ساتھ دینگے مگر مطالبات پر عملدرآمد تک وزارت نہیں لیں گے۔ ملاقات کے بعد دونوں  جماعتوں کے رہنماؤں نے  میڈیا سے گفتگو کی ،اسد عمر کا کہنا تھا کہ کراچی میں جو وفاق کے منصوبے چل رہے ہیں ان پر جو پیشرفت سے متعلق  بات ہوئی ہے، ایسے امور پر بھی بات ہوئی ہے جو بہت اہم ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ بڑے منصوبوں پر جلد کام شروع کیا جائے گا ، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم نے مل کر آگے چلنا ہے ۔خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کل کی پریس کانفرنس میں بھی کوئی سنسنی خیز بات نہ تھی ۔ اسد عمر نے کہا کہ مائنس ون کا خواب دیکھنے والے اگلے سالوں تک انتظار کرتے رہیں گے، کامیاب جوان پروگرام کے تحت یوتھ کو قرضے دیئے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے روزگار پیدا کیا جا رہا ہے، نوکریں سرکار میں بھی آتی ہیں اور پرائیویٹ سیکٹر میں بھی ۔