Thursday, May 9, 2024

پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے صدر اعجاز چودھری نے مال روڈ چیئرنگ کراس پر ماسک بانٹے

پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے صدر اعجاز چودھری نے مال روڈ چیئرنگ کراس پر ماسک بانٹے
March 16, 2020
 لاہور (92 نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس سے آگاہی کی مہم چلائی گئی۔ اعجاز چودھری اور رہنما ناصر سلمان نے لاہور میں مال روڈ چیئرنگ کراس پر شہریوں میں ماسک تقسیم کیے۔ پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے صدر اعجاز چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا آگاہی مہم عمران خان کی ہدایت پر کورونا وائرس پر شروع کی جا رہی ہے۔ پوری ہوشمندی سے بہادر اور سمجھدار قوم کا ثبوت دینا ہے۔ گھبرانے سے نہیں حکمت سے کورونا وائرس کا سامنا کرنا پڑے گا۔