Friday, May 17, 2024

پی ٹی آئی وزیراعظم کی رہائشگاہ کو جانیوالی سڑک بند کرکے اڈا پلاٹ چوک پر پنڈال سجائے گی

پی ٹی آئی وزیراعظم کی رہائشگاہ کو جانیوالی سڑک بند کرکے اڈا پلاٹ چوک پر پنڈال سجائے گی
September 18, 2016
لاہور(92نیوز) تحریک انصاف وزیر اعظم کی رہائش گاہ کو جانے والی سڑک کو بند کر کے اڈا پلاٹ چوک پر پنڈال سجائے گی خواتین کے لیے الگ انکلوژر ہو گا  قافلے مختلف راستوں سے گزر کر اڈا پلاٹ چوک پہنچیں گے ۔ تفصیلات کےمطابق عمران خان نے  تیس ستمبر کو رائیونڈ جلسے کا باقاعدہ اعلان  کردیا ہے، مین رائیونڈ روڈ پر اڈا پلاٹ چوک کو جلسہ گاہ کے لیئے کیا ہے منتخب،تحریک انصاف کے ملک بھر سے آنے والے قافلے یہاں پر آ کر رکیں گے ۔ اڈا پلاٹ  سے صرف 5 کلو میٹر دور وزیر اعظم کی رہائش گاہ جاتی امرا فارم ہاﺅس ہے اڈا پلاٹ چوک پر  عمران خان کا اسٹیج لگے گا جس کا رخ ہو گا ٹھوکرنیاز بیگ کی طرف ہوگا ۔جبکہ خواتین کے لیے ہو گا الگ انکلوژرہوگا جس کی سیکورٹی کا ہو گا خصوصی انتظام ۔ جلسے میں آمدکے لیے لاہور شہر سے براستہ ٹھوکر نیاز بیگ رائیونڈ روڈ سے ہونگے قافلے داخل شوکت علی روڈ جوہر ٹاﺅن سے بھی رائیونڈ روڈ پر پہنچا جا سکتا ہے۔ قافلے ملتان روڈ اور فیروز پورروڈ کو بھی استعمال کر سکتے ہیں جبکہ سیکورٹی کے حوالے سے تحریک انصاف نے رضا کار لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔