Friday, March 29, 2024

پی ٹی آئی نے گوگل پلے پر خصوصی گیم متعارف کرادی

پی ٹی آئی نے گوگل پلے پر خصوصی گیم متعارف کرادی
September 30, 2016
  PTI introduces a special game on Google     لاہور(92نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے گوگل پلے پر رائے ونڈ جانے کے  لیے خصوصی گیم متعارف کرادی  گیم میں ایک بس  رائے ونڈ کے روٹ  پر رواں دواں ہے جو کھیلنے والے کو رائے ونڈ لے جاتی ہے۔ تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی نے گوگل پلے پر ایک دلچسپ گیم متعارف کرائی ہے جس میں ایک بس دکھائی گئی ہے جس کا نام عمران خان احتساب مارچ بس رکھا گیا ہے یہ بس کرپشن کے خلاف احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنوں کو رائے ونڈ پہنچانے کا کام کرتی ہے ۔ کارکن کاروں اور بسوں کے ذریعے ملک کے مختلف حصوں سے لاہور پہنچتے ہیں اور پھر  عمران خان احتساب مارچ بس کے ذریعے وہ رائے ونڈ پہنچتے ہیں ۔