Wednesday, April 24, 2024

پی ٹی آئی نے ڈی جے بٹ کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کر لیا

پی ٹی آئی نے ڈی جے بٹ کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کر لیا
May 21, 2016
اسلام آباد (92نیوز) ڈی جے بٹ نے ولی سنز کی چھٹی کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے ڈی جے بٹ کو سوات میں ہونے والے جلسے کےلئے آرڈر دے دیا ہے۔ لاہور، اسلام آباد‘ پشاور اور فیصل آباد کے جلسوں میں ولی سنز نے کپتانوں کے کھلاڑیوں کا جوش بڑھایا مگر اب پی ٹی آئی نے ایک بار پھر دھرنے میں میوزک کی دھنیں بکھیرنے والے ڈی جے بٹ کو موقع دیا ہے جو سوات میں ان ایکشن ہوں گے۔ ڈی جے بٹ نے دوبارہ جلسے کے لیے منتخب کیے جانے پر تحریک انصاف کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلسے کی رونق بڑھا دیں گے۔ دوسری جانب ولی سنز کا موقف ہے کہ فیصل آباد جلسے سے سامان سمیٹ کر سوات پہنچنا مشکل تھا اس لئے انہوں نے اس جلسے کے لیے معذرت کی تھی۔