Sunday, May 19, 2024

پی ٹی آئی نے پہلے بھی عوام کے 126دن ضائع کئے: خواجہ آصف

پی ٹی آئی نے پہلے بھی عوام کے 126دن ضائع کئے: خواجہ آصف
April 24, 2016
سیالکوٹ (نائنٹی ٹو نیوز) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیر اعظم نے اپنے آپ کو اختساب کے لئے پیش کر کے مثال قائم کر دی ہے۔ پانامہ لیکس پر اپوزیشن کو اب شور مچانے کی ضرورت نہیں۔ مسلم لیگ ہائوس سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے پہلے بھی عوام کے 126دن ضائع کئے اور اب رائیونڈ کے گھیرائو کی بات کر رہے ہیں۔ ان کو کچھ حاصل ہونے والا ہیں۔ بعض سیاستدان پانامہ کے اوپر اپنی سیاست چمکانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مشرف کے ریفرینڈم کی حمایت کر کے آمریت کا ساتھ دیا، آج کس منہ سے جمہوریت کی بات کر رہے ہیں۔