Friday, April 26, 2024

پی ٹی آئی نے پنجاب میں نئی حلقہ بندیوں کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

پی ٹی آئی نے پنجاب میں نئی حلقہ بندیوں کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
June 27, 2015
لاہور(92نیوز)تحریک انصاف نے پنجاب میں نئی حلقہ بندیوں کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے یہ درخواست جہانگیر ترین نے دائر کی ہےجس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ دو ہزار تیرہ میں ترمیم الیکشن کمیشن کے معاملات میں مداخلت ہے. آئین کے تحت حکومت کو الیکشن کمیشن کے معاملات میں مداخلت کا کوئی اختیار حاصل نہیں ہے مگر اس ترمیم کا سہارا لے کر نئی حلقہ بندیاں حکومت کی مرضی سے کی گئیں ہیں جو کہ آئین کی بنیادی روح سے متصادم اور جمہوری اصولوں کی نفی ہے. درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ دو ہزار تیرہ میں کی گئی ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے اور حکومت کی مرضی سے بنائی گئی نئی حلقہ بندیوں کا کام از سر نو الیکشن کمیشن کوسونپا جائے۔