Sunday, September 8, 2024

پی ٹی آئی نے پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں

پی ٹی آئی نے پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں
September 18, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس میں بڑی پیشرفت۔ تحریک انصاف نے پارٹی اکاﺅنٹس کا سربمہر ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا۔ تفصیلات کسی کے ساتھ بھی شیئر نہ کرنے کی استدعا بھی کی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے تحریک انصاف پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے تحریک انصاف کے 2010ء سے 2017ء تک کے پارٹی اکاﺅنٹس کا سربمہر ریکارڈ الیکشن میں جمع کرایا۔

چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا یہ وہی تفصیلات ہیں جو سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئیں تھیں۔ اس پر  فیصل چوہدری نے ہاں میں جواب دیتے ہوئے استدعا کی کہ ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق یہ ریکارڈ کسی کو مہیا نہ کیا جائے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ایڈمن الیکشن کمیشن ریکارڈ کا جائزہ لے گا اور اس دوران تحریک انصاف کا ا یک نمائندہ ایڈمن کے ساتھ بیٹھے گا۔الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت   16 اکتوبر تک ملتوی کردی۔