Thursday, April 25, 2024

پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی وزرا اور دیگر حکام کیخلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست جمع کرا دی

پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی وزرا اور دیگر حکام کیخلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست جمع کرا دی
June 28, 2015
کراچی (92نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں ہیٹ اسٹروک کے باعث اموات پر وزیراعلیٰ سندھ، ان کے وزراءسمیت دیگر حکام کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے درخواست جمع کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین کے اعلان پر عملدرآمد کےلئے پی ٹی آئی کا وفد پہنچا سول لائنز تھانے اور ملاقات کی پولیس افسران سے اور درخواست تیار کی کہ سندھ کے وزیر اعلیٰ، وزیر بلدیات، وزیر صحت اور پی ڈی ایم اے کے چیئرمین کے خلاف گرمی سے اموات پرمقدمہ درج کیا جائے۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی میں اس سے قبل بھی شدید گرمی پڑی مگر جانی نقصان نہیں ہوا۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وفاق نے تو کراچی کو سنجیدہ نہیں لیا، وفاقی وزیر نے لاشوں کا مذاق اڑایا۔ انہوں نے کہا کہ 72 گھنٹے کا قانونی ٹائم ہوتا ہے۔ اگر اس کے بعد بھی مقدمہ درج نہ کیا گیا تو آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔