Sunday, September 8, 2024

پی ٹی آئی نے وزیراعظم کیخلاف قانونی کارروائی کا حتمی فیصلہ کر لیا

پی ٹی آئی نے وزیراعظم کیخلاف قانونی کارروائی کا حتمی فیصلہ کر لیا
July 20, 2016
اسلام آباد (92نیوز) تحریک انصاف نے وزیراعظم کیخلاف قانونی کارروائی کا حتمی فیصلہ کر لیا۔ عمران خان نوازشریف کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور معروف وکیل نعیم بخاری نے پٹیشن تیار کر لی ہے۔ پٹیشن میں پاناما پیپرز انکشافات، کرپشن اور بیرون ملک اثاثہ جات کو بنیاد بنایا جائے گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بھی وزیراعظم کی نااہلی کے لیے رجوع کیا جائے گا جبکہ آج تحریک انصاف کے پارٹی کنونشن میں حکومت کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔