Monday, September 16, 2024

پی ٹی آئی نے وزیر اعظم کے چیئرمین سینیٹ سے متعلق بیان پر معافی کا مطالبہ کر دیا

پی ٹی آئی نے وزیر اعظم کے چیئرمین سینیٹ سے متعلق بیان پر معافی کا مطالبہ کر دیا
March 26, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے  چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے متعلق بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا ۔

فواد چودھری نے وفد کے ہمراہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی ، تحریک انصاف کے وفد کاکہنا تھا کہ وزیر اعظم کا بیان سینیٹ ہی نہیں پارلیمان کی بھی توہین ہے ۔

پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کےبارے میں وزیراعظم کا بیان ان کے منصب کےمنافی ہے۔