Wednesday, April 24, 2024

پی ٹی آئی نے نیب کیخلاف کمیٹی بنانے کی وزیراعظم کی تجویز رد کر دی

پی ٹی آئی نے نیب کیخلاف کمیٹی بنانے کی وزیراعظم کی تجویز رد کر دی
May 9, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف نے نیب کے خلاف کمیٹی بنانے کی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی  کی تجویز مسترد کر دی ۔ رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد عمر کہتےہیں نیب پر دباؤ ڈالنا انصاف کا قتل ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ پارلیمنٹ نے نیب پر دباو ڈالا تو یہ انصاف کا قتل ہوگا ، نیب وہ کام کر رہا ہے جو وزارت خزانہ کا تھا ، وزیر اعظم کی چیئرمین نیب کے خلاف تقریر سے حیرانی ہوئی۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ  نواز شریف کے متعلق رپورٹ ورلڈ بینک کی ہے، نیب کے خلاف کمیٹی نہیں بننی چاہیے اس کی مخالفت کریں گے۔ رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نوید قمر نے سابق وزیراعظم پر الزام کو سنجیدہ  قرار دیتے ہوئے کمیٹی میں شامل ہونے یا نہ ہونے کو پارٹی قیادت سے مشروط کردیا ۔