Saturday, April 27, 2024

پی ٹی آئی نے مریم نواز کے دادی کے زیرکفالت ہونے کو لطیفہ قرار دیدیا

پی ٹی آئی نے مریم نواز کے دادی کے زیرکفالت ہونے کو لطیفہ قرار دیدیا
January 18, 2017

اسلام آباد (92نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں۔ انہیں ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت نہیں کرنی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا مریم نواز نے لطیفہ چھوڑ دیا کہ وہ اپنی دادی کی زیرکفالت ہیں۔ دادی صاحبہ نوازشریف کی زیرکفالت ہیں اور مریم نواز دادی کی زیرکفالت ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا نوازشریف کا اینٹی کرپشن پر بات کرنا ایسے ہی ہے جیسے الطاف حسین کا دہشت گردی کے خلاف بات کرنا۔ اربوں روپے یہاں سے کیسے گئے اور واپس کیسے آئے یہ کیس کا اہم جز ہے۔ فواد چوہدری نے کہا مخدوم علی خان نے حسین نواز کے پاس پیسے کہاں سے آئے؟ کا جواب نہیں دیا۔ حسین نواز 2005 میں سب کچھ بیچ کے پیسہ حسن نواز کو دے چکے ہیں۔