Thursday, April 25, 2024

پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کا بائیکاٹ ختم کردیا

پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کا بائیکاٹ ختم کردیا
November 27, 2016

 اسلام آباد(92نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ پارٹی قیادت  کا کہناہے پی ٹی آئی کمیٹیوں کے اجلاس میں جاکر پارٹی موقف کا بھرپوردفاع کریں۔ قومی اسمبلی کا بائیکاٹ سپریم کورٹ کے فیصلے تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف  کا مشاورتی اجلاس بنی گالہ میں چیئرمین  عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں پارٹی قیادت نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کا بائیکاٹ ختم  کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تمام ایم این ایز قومی اسمبلی کی  قائمہ کمیٹیوں میں شرکت کرسکیں  گے۔عمران خان نے پی ٹی آئی کے ارکان کوہدایت کی ہے کہ وہ قائمہ کمیٹیوں میں شرکت کرکے پارٹی کے موقف کا بھر پور دفاع کریں ۔اجلاس میں پانامہ لیکس کے معاملے سمیت ملک کی تازہ ترین صورتحال پربھی غورکیا گیا۔ پارٹی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی کا بائیکاٹ سپریم کورٹ کے فیصلے تک جاری رہے گا۔