Saturday, May 18, 2024

پی ٹی آئی نے عمران خان کو باضابطہ طورپر وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

پی ٹی آئی نے عمران  خان کو باضابطہ  طورپر وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا
August 6, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کو باضابطہ طور پر وزیر اعظم کیلئے  امیدوار نامزد کر دیا ، عمران خان نے کہا کہ ہر ہفتے ایک گھنٹہ سوالات کا جواب دیا کروں گا ، کود بھی مثال بننا گا اور اپنے وزرا کو بھی مثال بنانا ہوگا۔ پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں پارلیمانی کمیٹی نے عمران خان کو  باضابطہ وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا ، شاہ محمود قریشی نے قرارداد پیش کی جس  کی تائید پارٹی کے ارکان نے کھڑے ہو کر تالیان بجا کر کی ۔ شرکا سے خطاب میں عمران خان نے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا اور کہا کہ بطور وزیراعظم ایک گھنٹہ سوالات کے جواب دیا کروں گا جب کہ وزرا بھی جواب دہ ہوں گے  ، فیصلے میرٹ اور قوم کے مفاد میں ہوں گے ۔ عمران خان نے واضح کہا کہ آج بڑی ذمہ داری آن پڑی ہے  ،عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہوگا ورنہ عوام غضب غصے کا شکار بنائیں گے ۔ عمران خان نے مزید کہا  کہ 22 سالہ جدوجہد کا پہلا مرحلہ آج مکمل ہو گیا  ، آج اخلاقی طور پر کمزور ترین حزب اختلاف کا سامنا ہے ، حزب اختلاف کے پاس مولانا فضل الرحمٰن تو ہیں مگر اخلاقی و روحانی قوت  نہیں ہے۔ ادھر ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری  نے کہا کہ ایم کیو ایم نشستیں جیت کر آئی، ان کی سیٹوں کی ضرورت ہے، متحدہ اور پی ٹی آئی کی الگ الگ پالیسیاں ہیں ، لیکن ساتھ چلنا ہے جبکہ عمران اسماعیل  بولے ایم کیو ایم  تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ہے، دونوں جانب سے حالیہ بیان بازی قابل مذمت ہے، یہ بیان بازی نہیں ہونی چاہئے تھی، کوشش کریں گے ایم کیو ایم کو ساتھ لے کر چلیں۔ دوسری طرف کپتان کے کھلاڑی پرویز خٹک  کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خان صاحب جو ذمہ داری دیں گے ادا کریں گے، ان کے درمیان پہلے کوئی اختلاف تھا نہ اب ہے جبکہ عارف علوی نے کہا کراچی کے مفاد میں ایم کیو ایم کے ساتھ اتحاد کیا، کوشش ہو گی سندھ اور کراچی کی صورتحال کو بہتر کیا جائے۔ شیخ رشید میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بولے کہ اللہ سے دعا مانگتا ہوں کہ جو ملک کے لیئے بہتر ہے میرے لیئے بہتر ہے وہ اعلان ہو۔