Wednesday, May 8, 2024

پی ٹی آئی نے شریف لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کا ٹھیکہ لیا ہے ، دانیال عزیز

پی ٹی آئی نے شریف لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کا ٹھیکہ لیا ہے ، دانیال عزیز
February 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے شریف لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کا ٹھیکہ لیا ہے، لیکن ہم ایسا نہیں کرنے دینگے۔

دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ  شریف لوگوں کو کمزور نہ سمجھا جائے ، شہزاد اکبر نے کانفرنسز میں  کرپشن کے الزامات لگائے ،ان کے خلاف درخواست دوں گا،اورمعاملےکوآخر تک لیکر جاؤں گا۔