Saturday, May 11, 2024

پی ٹی آئی نے سندھ میں کورونا کے اعداد و شمار جھوٹ قرار دے دیے

پی ٹی آئی نے سندھ میں کورونا کے اعداد و شمار جھوٹ قرار دے دیے
May 9, 2020

کراچی ( 92 نیوز ) پی ٹی آئی ٓئی نے سندھ میں کورونا کے اعدادوشمار جھوٹ قرار دے دیے  ،  خرم شیرزمان کا کہنا ہے پیپلزپارٹی نے کورونا کورونا لگا رکھا ہے، اسپتال جائیں تو وہاں کورونا کا کوئی مریض نہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے  اعداد و شمار جھوٹ کی بنیاد پر بڑھائے جارہے ہیں، ایس او پیز بنا کر تمام کاروبار کھولے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  سندھ میں میرٹ پر نوکریاں نہیں دی جارہیں،  کراچی کے تاجروں کو بھی بیوقوف بنایا جارہا ہے،  تاجر ہمارے پاس آئے تھے تو ان کو ہم نے بتایا،  چھوٹی بڑی دونوں مارکیٹس کھولی جائیں۔