Wednesday, April 24, 2024

پی ٹی آئی نے سندھ اسمبلی میں جلسے جلوسوں کیخلاف مذمتی قرار داد جمع کرا دی

پی ٹی آئی نے سندھ اسمبلی میں جلسے جلوسوں کیخلاف مذمتی قرار داد جمع کرا دی
October 15, 2020

کراچی ( 92 نیوز) پی ٹی آئی نے سندھ اسمبلی میں جلسے جلسوں کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کرادی، خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچنے کیلئے بچت بازار مارکیٹس بند کرانے والے جلسے جلوس کررہے ہیں ۔مریم نواز اور فرزند زرداری مولانا کی قیادت میں ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں ،حلیم عادل شیخ نےکہاکہ پیپلزپارٹی نے شہدا کارساز کو فراموش کردیا ۔

تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی جس میں کہا گیا کہ کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے ، جلسے جلوس نہ کئے جائیں ،  سندھ اسمبلی میں صحافیوں سےگفتگو کرتےہوئے خرم شیرزمان نےکہاکہ ایک طرف شادی ہال اور بچت بازاروں کو سیل کیاجارہاہے ، دوسری جانب جلسے جلسوں کی اجازت دی جارہی ہے۔

تحریک انصاف کےرہنما نےکہاکہ مریم،اوربلاول مولانا کے ساتھ مل کر ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں  ۔ دوسری جانب حلیم عادل شیخ نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  پیپلزپارٹی نے شہدا کارساز کو بھلادیا ، کہاکہ باغ جناح جلسہ گاہ  میں کسی ایک شہید کی تصویر نہیں لگائی گئی۔بلاول بھٹو کم از اکم  اپنی والدہ ہی کی تصاویر جلسہ گاہ میں لگوا دیں ۔

تحریک انصاف کےرہنماوں کا کہنا تھا کہ پپا ڈیڈی موومنٹ صرف کرپشن کو بچانے کی کوشش ہے، یہ بھی کہاکہ اپوزیشن کی تحریک کا مقصد چوروں اور ڈکیتوں کو بچانا ہے۔