Friday, April 26, 2024

پی ٹی آئی  نے رائیونڈ میں وزیراعظم کے گھر کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا

پی ٹی آئی  نے رائیونڈ میں وزیراعظم کے گھر کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا
September 2, 2016
لاہور(92نیوز)تحریک انصاف نےرائیونڈ میں وزیر اعظم نوازشریف کے گھرسامنے احتجاج اور عید کے بعد کراچی میں بھی جلسے کا اعلان کردیا، نعیم الحق کہتے ہیں کہ اس خوش فہمی کا شکار نہیں کہ ہماری ایک آدھ ریلی سے وزیر اعظم استعفیٰ دے کر چلے جائیں گے لیکن پُر امید ہیں کہ وزیر اعظم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا نتیجہ نومبر سے قبل ہی نکل آئے گا۔ تفصیلات کےمطابق  تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے چیئرمین سیکرٹریٹ لاہور میں پریس کانفرنس کی اور ہفتے کے روز ہونے والے پاکستان مارچ کے انتظامات سے میڈیا کو آگاہ کیا نعیم الحق نے کہا کہ پٹیشن واپس ہونے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رہے ہیں۔نعیم الحق نے کہا کہ وزیر اعظم پاناما لیکس اور اس پر اٹھنے والے سوالوں کے جواب کیوں نہیں دے رہے ؟عمران خان مارچ کے اختتام پر تحریک کے نئے مرحلے کا اعلان کریں گے۔ پی ٹی آئی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات صمصام بخاری نے سالمیت پاکستان مارچ کی تیاریوں پر میڈیا کو بریف کیا اور بتایا کہ مارچ کا آغاز 12 بجے شاہدرہ سے ہو گا عمران خان 4 مقامات پر خطاب کریں گے۔