Thursday, April 25, 2024

چارہفتوں بعد فیصلہ ہوگا کہ پاکستان قائداعظم کا بنے گا یا چوروں کا رہے گا، عمران خان

چارہفتوں بعد فیصلہ ہوگا کہ پاکستان قائداعظم کا بنے گا یا چوروں کا رہے گا، عمران خان
July 1, 2018
بنوں ( 92 نیوز ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 4ہفتوں بعد ملک کی تقدیر کا فیصلہ ہوگا، فیصلہ ہوگاقائداعظم کا پاکستان بنے گا یا چوروں کا رہے گا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بنوں میں بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  5سال میں ملکی قرضہ 13سے 27ہزار ارب تک پہنچ گیا، 10سال قبل ڈالر60 کا تھا آج 125 روپے کا ہو گیا ہے، مولانا فضل الرحمان پاور سیکنگ میزائل ہے، ڈیزل کے پرمٹ پربکنے والا فضل الرحمان مولانا نہیں ہو سکتا، فضل الرحمان مقناطیس ہے،جہاں طاقت دیکھتا ہے جڑ جاتا ہے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے خیبر پختونخوا میں 300 چھوٹے پاور اسٹیشن بنائے جب کہ  ایک ارب  سے زائد درخت لگائے گئے ۔تعلیمی نظام ٹھیک کردیا ، اپنے دور حکومت میں  ایک ہزار اسکول بنائے اور 60 ہزار ٹیچر بھرتی کئے ،  ایک لاکھ بچے پرائیویٹ اسکول سے سرکاری اسکولوں میں گئے ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا نے 700 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے لئے ایم او یوز سائن کئے ، اگر باہر سے کوئلہ اور گیس لیکر بجلی بنائیں گے تو ڈالر کی قیمت کیساتھ بجلی کے نرخ بھی بڑھیں گے ۔آج پاکستان میں برصغیر کی مہنگی ترین بجلی بنائی جا رہی ہے ۔ کپتان نے مزید کہا کہ 10 سال قبل ڈالر 60 روپے کا تھا آج 120 روپے کا ہے ، آصف زرداری اور نوا ز شریف کے پیسے جو باہر تھے وہ ڈبل ہو گئے ہیں۔