Friday, May 3, 2024

 پی ٹی آئی نے تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کردی

 پی ٹی آئی نے تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کردی
July 30, 2015
لاہور(92نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے تاجروں کی جانب سے ودہولڈنگ ٹیکس کےخلاف یکم اگست کو ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور میں تاجروں سے ملاقات کی اور ودہولڈنگ ٹیکس کےخلاف یکم اگست کو ہونے والی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا۔ عمران خان نے کہا کہ  وہ پرامن احتجاج میں تاجروں کا بھرپور ساتھ دیں گے،انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس چوروں کو پکڑنے کی بجائے نئے ٹیکس لگارہی ہے جس سے کاروباری طبقہ شدید پریشانی کا شکار ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ ن لیگ کی پالیسیوں کے باعث ملک میں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔