Monday, September 16, 2024

پی ٹی آئی نے اپنی دو ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں کی چھٹی کروادی

پی ٹی آئی نے اپنی دو ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں کی چھٹی کروادی
February 3, 2017
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے اپنی دو ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں کی چھٹی کروادی،اہم اجلاس کے بعد جہانگیر ترین نے انصاف ٹائیگر فورس اور سپورٹس و کلچر ونگ کی تنظمیں توڑ دیں۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس میں پی ٹی آئی کی دو ذیلی تنظیموں انصاف ٹائیگر فورس اور سپورٹس و کلچر ونگ کو توڑنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیرترین نے ان دونوں تنظیموں کو توڑنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان دونوں تنظیموں کا پارٹی منشور میں ذکر نہیں ہے اس لئے انہیں ختم کیا جارہا ہے ۔ پارٹی عہدیداروں کو مرکزی تنظیم میں لیا جارہا ہے جبکہ صوبائی اور ضلعی سطح کی تنظیموں کو پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی اور ضلعی تنظیم میں ضم کر دیا گیا ہے۔