Saturday, April 27, 2024

پی ٹی آئی نے انکوائری کمیشن رپورٹ حاصل کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

پی ٹی آئی نے انکوائری کمیشن رپورٹ حاصل کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
July 23, 2015
اسلام آباد (92نیوز) تحریک انصاف نے انکوائری کمیشن کی رپورٹ حاصل کرنے کےلئے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہا نگیر ترین نے رجسٹرار سے رابطہ کیا جس پر رجسٹرار نے باضابطہ درخواست دینے کی ہدایت کی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فیصلے کی رپورٹ دیکھنے کے بعد ہی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، فیصلہ خلاف بھی آیا تو اسے قبول کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے رابطہ کر کے انکوائری کمیشن کی مصدقہ رپورٹ فراہم کرنے کی استدعا کی ہے جبکہ تحریک انصاف نے اس حوالے سے درخواست دائر کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا اگرمصدقہ رپورٹ میں فیصلہ تحریک انصاف کے خلاف آیا تو یہ فیصلہ قبول کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی خدمت کا جذبہ لے کر میدان میں اتری ہے، اصولی موقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔