Tuesday, April 30, 2024

پی ٹی آئی نے اسلام آباد کی نئی حلقہ بندیاں چیلنج کردیں

پی ٹی آئی نے اسلام آباد کی نئی حلقہ بندیاں چیلنج کردیں
October 16, 2015
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے اسلام آباد میں نئی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرادی، کہتے ہیں کہ بندر بانٹ کے ذریعے مسلم لیگ ن کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نئی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواست دائر کر دی۔ میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ نئی حلقہ بندیوں میں مسلم لیگ ن کو فائدہ پہنچانے کے لیے بندر بانٹ کی گئی ہے حلقہ بندیوں میں تبدیلی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ نئی حلقہ بندیوں میں دو تہائی کو کم کر کے ایک تہائی کردیا گیا وہ علاقے جہاں تحریک انصاف جیتی ان یونین کونسلز کی تعداد کم کردی گئی ہے، سب سے بڑے وارڈ میں 5 ہزار ووٹرز جبکہ سب سے چھوٹے وارڈ میں 17 ووٹرز ہیں۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ احتجاجی سیاست تحریک انصاف کب بند کرے گی ہمیں احتجاج کا شوق نہیں دھاندلی بند ہوجائے تو احتجاج نہیں کریں گے ۔ کہتے ہیں کہ جھوٹ کا نوبل پرائز ہوتا تو پرویز رشید یا دانیال عزیز کو ضرور ملتا۔