Thursday, March 28, 2024

پی ٹی آئی ن لیگ کے گڑھ لاہور میں 29 اپریل کو جلسہ کرنے کیلئے تیار

پی ٹی آئی ن لیگ کے گڑھ لاہور میں 29 اپریل کو جلسہ کرنے کیلئے تیار
April 23, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف مسلم لیگ ن کے گڑھ لاہور میں 29 اپریل کو جلسہ کرنے کے  لیے تیار ہے، چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے کل لاہور کا دورہ کریں گے۔ اندرون شہر دورے کے دوران عمران خان کا پرتپاک  استقبال بھی کیا جائے گا جبکہ کپتان بھاٹی گیٹ، شاہ عالم مارکیٹ ،موچی دروازہ، دہلی دروازہ اور شیرانوالہ گیٹ پر کھلاڑیوں سے خطاب بھی کریں گے جس کے بعد عمران خان داتا دربار پر خاضری دیں گے جہاں نئے کھلاڑی کپتان کی ٹیم میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ دوسری جانب  مینار پاکستان جلسے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور تحریک انصاف کی لیڈر شپ میں بھی ٹھن گئی ہے۔ رہنما تحریک انصاف شعیب صدیقی نے کہا کہ حکومت  پی ٹی آئی کے جلسے کے انعقاد میں رخنہ ڈال رہی ہے۔ اگر حکومت باز نہ آئی تو شہر کو بھی بند کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہ ہمیں مینار پاکستان میں داخل ہونے دیا جارہا ہے اور نہ ہی سامان کو اندر لے جانے کی اجازت ہے۔