Friday, April 26, 2024

پی ٹی آئی میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات،ایم کیو ایم کے کارکن بھی پارٹی سے نالاں

پی ٹی آئی میں  ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات،ایم کیو ایم کے کارکن بھی پارٹی سے نالاں
June 26, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) پی ٹی آئی سندھ میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات شدید ہو گئے ، عمران خان کے 21 سال پرانے ساتھی پارٹی ٹکٹ سے محروم ہو گئے۔ این اے 248 کراچی غربی پر پی ٹی آئی کارکن اور رہنما قیادت سے نالاں ہے ، ٹکٹ نہ ملنے پر کپتان کے دیرینہ کارکن سبحان ساحل پارٹی عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ دوسری جانب ایم کیو ایم کے اپنے رہنما ہی پارٹی کے خلاف پھٹ پڑے  ہیں ، ناراض رہنما کاشف انجینئر  نے  ایم کیوایم کے نمائندوں کیخلاف مہم چلانے کا اعلان کر دیا ۔ کاشف انجینئر کا  کہنا ہےخواجہ اظہار،کنور نوید کی کارکردگی کچھ بھی نہیں ،عامر خان کا کاروبار دیکھنےوالوں کو ٹکٹ دے دیا گیا۔