Saturday, May 11, 2024

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس ، اسکروٹنی کمیٹی کو مزید چھ ہفتے مل گئے

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس ، اسکروٹنی کمیٹی کو مزید چھ ہفتے مل گئے
September 21, 2020
اسلام اباد (92 نیوز) پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسکروٹنی کمیٹی کو مزید چھ ہفتے مل گئے۔ اس حوالے سے تحریری حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔ حکمنامہ میں کہا گیا الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ نامکمل قرار دے دی اور کہا کمیٹی نے شواہد کو پرکھا نہ کوئی نتیجہ اخذ کیا۔ اس کی ذمہ داری ہے تمام دستاویزات کی مکمل جانچ پڑتال کرے۔ حکمنامہ کے مطابق اگر کوئی دستاویز قابل قبول نہیں تو اسکی وجوہات بھی بتائی جائیں۔ دستاویزات کی تصدیق کیلئے کمیٹی ہر متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتی ہے۔ الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کمیٹی سے چھ ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی۔ سکروٹنی کمیٹی کو ہر اجلاس کی کارروائی سے بھی آگاہ رکھنے کا حکم دیا گیا۔