Monday, May 20, 2024

پی ٹی آئی معیشت سنبھالنے میں ناکام رہی، شہباز شریف

پی ٹی آئی معیشت سنبھالنے میں ناکام رہی، شہباز شریف
December 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے پی ٹی آئی معیشت سنبھالنے میں ناکام رہی۔

ترمیمی فنانس بل رکوانے کےلیے اپوزیشن ڈٹ گئی۔ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا اعلان کر دیا۔ منی بجٹ کے خلاف ایوان میں حکومتی اتحادیوں سے بھی مدد مانگ لی۔

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے ٹویٹ میں لکھا معاشی اور سیاسی استحکام براہ راست قومی سلامتی سے منسلک ہیں۔ تحریک انصاف دور حکومت ناقص گورننس کے تحت بدترین رہا۔ تحریک انصاف کا دور معیشت کو سنبھالنے میں ناکام رہا ۔ شہری اپنے مستقبل سے متعلق پہلے کبھی اتنے ناامید نہیں تھے۔ اس کے اثرات قومی سلامتی پر ہوں گے۔