Friday, April 26, 2024

پی ٹی آئی متحدہ عرب امارات کے دونوں بڑے دھڑے یکجا ہو گئے

پی ٹی آئی متحدہ عرب امارات کے دونوں بڑے دھڑے یکجا ہو گئے
November 19, 2017

دبئی (92 نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا دورہ دبئی اچھا ثابت ہو گیا۔ آپس کے اختلافات ختم کر کے پی ٹی آئی متحدہ عرب امارات کے دونوں بڑے دھڑے یکجا ہو گئے۔
پی ٹی آئی دھڑوں کے اتحاد کی تقریب کی صدارت علامہ اقبال کے پوتے اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما ولید اقبال نے کی۔ انھوں نے دونوں گروپوں کے شکوے، شکایتیں سنیں اور ان کے اختلافات ختم کروا دئیے۔
اس موقع پر 92 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ولید اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی دھڑے 2018 کے ایک بڑے مشن کے لیے اکھٹے ہیں۔ پی ٹی آئی دبئی کے رہنماؤں نے کہا کہ عمران خان کو وزیر اعظم بنانے کا انکا ایک نکاتی ایجنڈا ہے اور سب کارکن متفق ہیں۔