Friday, March 29, 2024

پی ٹی آئی لوکل باڈیز الیکشن میں دھاندلی کی کوششوں میں دفن ہو چکی، بلاول بھٹو

پی ٹی آئی لوکل باڈیز الیکشن میں دھاندلی کی کوششوں میں دفن ہو چکی، بلاول بھٹو
December 19, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی لوکل باڈیز الیکشن میں دھاندلی کی کوششوں میں دفن ہو چکی۔

بلاول بھٹو نے ٹویٹ میں کہا ڈیرہ اسماعیل خان میں اے این پی کے امیدوار کو پولنگ سے ایک دن قبل قتل کردیا گیا۔ پشاور میں پولنگ سے قبل پی ٹی آئی کے افراد بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگاتے پکڑے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی پی پی کے تمام کارکن خلاف ورزیوں کی رپورٹ پارٹی الیکشن سیل یا براہ راست ای سی پی کو دیں۔