Saturday, September 7, 2024

پی ٹی آئی لائرز فورم نے الیکشن کمیشن ارکان کیخلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کر دیا

پی ٹی آئی لائرز فورم نے الیکشن کمیشن ارکان کیخلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کر دیا
August 26, 2015
اسلام آباد (92نیوز) الیکشن کمیشن ممبران کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا گیا۔ ریفرنس گوہر نواز سندھو ایڈووکیٹ نے ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر جمع کرایا۔ ریفرنس میں چاروں صوبائی الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن 2013ءانتخابات میں غیر ذمہ داری اور بدانتظامی کا مرتکب ہوا۔ الیکشن کمیشن کے ممبران اور سٹاف کو نااہل قرار دیکر عہدوں سے ہٹایا جائے۔ درخواست گزار ایڈووکیٹ گوہر نواز سندھو نے ریفرنس کے ساتھ ضروری دستاویزات بھی جمع کروا دی ہیں۔