Saturday, May 11, 2024

پی ٹی آئی فنڈ کیس : عمران خان کے وکیل نے غیرمشروط معافی مانگ لی

پی ٹی آئی فنڈ کیس : عمران خان کے وکیل نے غیرمشروط معافی مانگ لی
January 16, 2017
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف پارٹی فنڈ کیس کی سماعت کے دوران بدمزگی۔عمران خان کے الیکشن کمیشن کو متعصب قرار دینے پر چیف الیکشن کمشنر برہم ہوگئےکہتے ہیں سیاست پر لعنت بھیجتے ہیں بعد میں پی ٹی آئی کے وکیل نے غیر مشروط معافی نامہ جمع کرادیا۔ تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن متعصب ہے یہ کہنا ہے عمران خان کا پی ٹی آئی پارٹی فنڈ کیس میں جمع کرائے گئے اپنے تحریر ی جواب میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی تو پی ٹی آئی کے وکیل نے تحریری جواب جمع کرایا چیف الیکشن کمشنرکو عمران خان کا ایسا جواب ناگوار گزرا اور وہ برہم ہوگئے ۔ کہنے لگے 2سال سے کیس التواءمیں ہے کمیشن کس سے تعصب برت رہا ہے کمیشن کے ساتھ سیاست سیاست نہ کھیلیں۔ ممبر الیکشن کمیشن ارشاد قیصر کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن کمیشن کے ساتھ مذاق ہے۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اکبر ایس بابرنے کہاکہ عمران خان انصاف کے بھگوڑے ہیں انہوں نے احتساب کے عمل کو نقصان پہنچایا۔ تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری نے دلائل کے لیے وقت مانگا تو ممبر الیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے کہا کہ پہلے پاور آف اٹارنی دیں، پھر جواب دیں۔ جس کی مرضی آتی ہے یہاں بولنا شروع کر دیتا ہے الیکشن کمیشن کے اظہار برہمی پر عمران خان کے وکیل ثقلین حیدر نے دائر جواب واپس لینے کی استدعا کر دی اور غیر مشروط معافی نامہ جمع کرا دیا۔ کیس کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔