Monday, September 16, 2024

پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس میں عمران خان کی درخواست خارج

پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس میں عمران خان کی درخواست خارج
January 29, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف غیر ملکی فنڈنگ کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار سے متعلق عمران خان کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی ۔
تحریک انصاف نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار اسلام آباد ہائیکور ٹ میں چیلنج کیا تھا ۔
گزشتہ سماعت پر پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے دلائل میں کہا تھا کہ بنک اکاﺅنٹس کی تفصیل ہر کسی کو نہیں بتا سکتے ۔ صرف اتھارٹی ادارے کو بنک اکاﺅنٹس کی جانچ پڑتال کا حق ہے ۔ الیکشن کمیشن تکنیکی بنیادوں پر پی ٹی آئی کے خلاف پارٹی بنا ہوا ہے ۔
ادھر اکبر ایس بار کے وکیل نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس پر فیصلہ دیا کہ الیکشن کمیشن کے پاس جانچ پڑتال کا اختیار ہے ۔