Monday, May 13, 2024

پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا تحریری حکمنامہ جاری

پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا تحریری حکمنامہ جاری
July 8, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا تحریری حکمنامہ جاری ہو گیا۔ اسکروٹنی کمیٹی سے پی ٹی آئی فنڈنگ کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ 17 اگست تک طلب کر لی ۔ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی فنڈنگ کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ دیکھ کر فیصلہ کریگا۔ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کے حتمی فیصلہ تک فریقین کو پورا موقع دیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں چار مختلف درخواستیں دائر کی تھیں ۔ اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا جلد فیصلہ کرنے کی استدعا کی تھی ۔