Thursday, April 25, 2024

پی ٹی آئی سندھ میں کرپشن کیخلاف میدان میں نکل آئی

پی ٹی آئی سندھ میں کرپشن کیخلاف میدان میں نکل آئی
April 26, 2016
کراچی (92نیوز) سونامی کی لہریں سندھ سے ٹکراگئیں۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ کو کرپشن سے پاک کرنے کے لئے میدان میں نکل آئی ہے۔ ہر وہ شخص جو کرپشن کے خلاف ہے وہ اس قافلے کا حصہ بن جائے۔ سندھ کو ہر صورت کرپشن سے پاک کریں گے اور کرپشن کیخلاف جدوجہد جاری رہے گی۔ وہ کرپشن کے خلاف قافلے کے شرکاءاور عوام سے خطاب کر رہے تھے۔ دریں اثنا پی ٹی آئی کی ریلی سندھ کے مختلف علاقوں دھابیجی، گجو اور ٹھٹھہ پہنچی تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔