Monday, September 16, 2024

پی ٹی آئی رہنماؤں کی وزارت اعلیٰ، دیگر وزراتوں، اسپیکر کی نشست پر نظریں

پی ٹی آئی رہنماؤں کی وزارت اعلیٰ، دیگر وزراتوں، اسپیکر کی نشست پر نظریں
July 31, 2018
لاہور (92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں حکومت بنانے کے قریب ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے وزارت اعلیٰ سمیت دیگر وزراتوں اور اسپیکر کی نشست پر نظریں جما لیں۔ وفاق کے بعد ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں بھی  پی ٹی آئی حکومت سازی کی دوڑ میں سب سے آگے آگئی۔ذرائع کے مطابق  تحریک کے چئیرمین عمران خان  پنجاب کی حکمرانی کا اعلان کل کریں گے۔ اپنی تمام تر کوششوں کے باجود  سابق حکمران جماعت مسلم لیگ نواز کسی آزاد امیدوار کو اپنی پارٹی میں شامل کرنے میں ناکام نظرآتی ہے۔ عددی اعتبار سے ن لیگ پنجاب میں 129 نشتوں کے ساتھ دوسرے نمبر  پر آرہی ہے ن لیگ کی  خواتین اور اقلیتی نشتیں  کو ملا کر عددی اعتبار سے یہ نمبر 165بن جاتا ہے جس کے باوجود ن لیگ حکومت بنانے سے قاصر دکھائی دیتی ہے۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی نے  ن لیگ کو حکومت سازی کے لیے کوئی گرین سگنل نہیں دیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے پنجاب کی وزارت کے لیے لابنگ کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں رہنما تحریک انصاف عبدالعلیم خان نے اپنی لابنگ تیز کردی ہے تو وہیں میاں محمودالرشید کا نام کی بھی بازگشت سنائی دے ری ہے ۔ صوبے میں حکومت بنانے کے لیے جنرل نشستوں پر 149 نشتیں حاصل کرنے والی جماعت ہی حکومت بنا پائے گی۔