Saturday, May 18, 2024

پی ٹی آئی رہنماؤں کا سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے متاثرین سے اظہار یکجہتی

پی ٹی آئی رہنماؤں کا سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے متاثرین سے اظہار یکجہتی
November 14, 2017

کراچی (92 نیوز) چھ سال قبل بلدیہ فیکٹری میں جلائے گئے مزدوروں کے اہلخانہ کو انصاف نہ مل سکا۔ وفاقی  صوبائی حکومت اور مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے کیے گئے وعدے بھی پورے نہ ہوسکے۔ تحریک انصاف کے رہنماوں نے متاثرین سےملاقات کی اور ان کی آواز قومی اسمبلی میں اٹھانے کی یقین دہانی کروائی۔

عارف علوی اور عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سانحہ بلدیہ کے ذمہ داروں کو سزا دینا تو دور حکومت نے متاثرین کے حقوق بھی غصب کررکھے ہیں قومی اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے۔

متاثرین نے کہا کہ حکومت نے ان کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔ تحریک انصاف کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ سانحے میں ملوث ملزموں کو کیفرکردارتک پہنچانے میں کے لئے ہرفورم پرآواز بلند کریں گے۔