Sunday, September 8, 2024

پی ٹی آئی رہنما چودھری سرور کی مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویزالہٰی سے ملاقات

پی ٹی آئی رہنما چودھری سرور کی مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویزالہٰی سے ملاقات
September 10, 2017

لاہور (92 نیوز) پی ٹی آئی رہنما چودھری سرور نے مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویزالہٰی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہو تاکہ اچھے نتائج آ سکیں۔

لاہورمیں تحریک انصاف کے رہنما چودھری سرور کی قیادت میں وفد نے چودھری پرویزالہٰی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الہٰی نے کہا این اے ایک سو بیس میں مسلم لیگ ق پی ٹی آئی کی مکمل حمایت کرے گی۔ ۔شہباز شریف سولہ لوگوں کا قتل کرکے دندنا رہے ہیں۔ حکومت فی الفور جسٹس باقر نجفی رپورٹ شائع کرے۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنام چودھری سرورنے کہا این اے ایک سو بیس میں قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ الیکشن کمیشن معاملے پر کوئی دھیان نہیں دے رہا۔

تحریک انصاف اورمسلم لیگ ق کے رہنماؤں کی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال اور این اے ایک سو بیس کے ضمنی الیکشن کی حکمت عملی پرغورکیاگیا۔