Friday, April 19, 2024

پی ٹی آئی رکن کا اپنی ہی حکومت پر پیسے لیکر نوکریاں دینے کا الزام

پی ٹی آئی رکن کا اپنی ہی حکومت پر پیسے لیکر نوکریاں دینے کا الزام
January 15, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی رکن نے اپنی ہی حکومت پر پیسے لیکر نوکریاں دینے کا الزام لگا دیا۔ سردار ریاض نے کہا ریلوے میں راجن پور سے 21 نوکریاں فروخت کی گئیں۔ خسارے کے بوجھ تلے دبے ریلوے میں بھی گڑ بڑ کے الزامات سامنے آنے لگے۔ راجن پور سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار ریاض نے قومی اسمبلی میں ریلوے کی نوکریاں فروخت کرنے کا الزام لگا دیا۔ پارلیمانی سیکرٹری فرخ حبیب نے سردار ریاض کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے میرٹ کی بنیاد پر نوکریاں دی ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے ریلوے میں نوکریاں بیچنے کے الزامات کی تحقیقات اور رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا الزامات سنگین ہیں ان کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے۔