Monday, September 16, 2024

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں پہلی بار دو تہائی اکثریت لینے والی جماعت بن گئی

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں پہلی بار دو تہائی اکثریت لینے والی جماعت بن گئی
August 11, 2018
پشاور ( 92 نیوز ) عام انتخابات  2018 میں پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں پہلی بار دو تہائی اکثریت لینے والی جماعت بن گئی ۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف نے 82نستیں حاصل کیں ، پی ٹی آئی کو 64 جنرل کے ساتھ 16 خواتین اور دو اقلیتوں کی نشستیں ملیں گی ،  ایم ایم اے خواتین کی دو اور ایک اقلیتی نشست ملنے پر 13 نشستوں کےساتھ اپوزیشن کی بڑی جماعت ہے ۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں 124 کے ایوان میں پی ٹی آئی بیاسی نشستوں کے پی کے 23 شانگلہ کا الیکشن کالعدم ہونے کے باعث پی ٹی آئی کی نشستوں کی تعداد کم ہوکرچونسٹھ ہوگئی ۔ دس جنرل نشستیں حاصل کرکے ایم ایم اے دوسرے نمبر پر ہے۔ ایم ایم اے کو خواتین کی دو اور ایک اقلیتی نشست بھی ملے گی، جس سے اس کے ممبران کی تعداد تیرہ ہے۔ اے این پی دوخواتین نشستیں حاصل کرکے نونشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ مسلم لیگ (ن) کا ایک خاتون ایم پی اے کی نشست کے ساتھ تعداد 6 ہے اور ایوان میں چوتھا نمبر ہے۔ پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی چار نشستیں حاصل کیں اسے بھی خواتین کی ایک نشست ملے گی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں چھ آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ ایک آزار رکن مفتی عبید نے پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیارکرلی،پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان کی دو نشستوں پر انتخاب نہیں ہوا۔