Tuesday, May 7, 2024

پی ٹی آئی حکومت نے سی پیک منصوبوں سے متعلق ترجیحات کا تعین کر لیا

پی ٹی آئی حکومت نے سی پیک منصوبوں سے متعلق ترجیحات کا تعین کر لیا
October 20, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) پی ٹی آئی حکومت نے سی پیک منصوبوں سےمتعلق ترجیحات کا تعین کر لیا جس کے مطابق چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔ سی پیک پر کام کی رفتار تیز کرنے کیلئے حکمت عملی طے کر لی گئی۔ اسی سلسلے میں وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمرایوب چین میں ہیں جہاں ان کی  متعلقہ چینی حکام سے مشاورت جاری ہے۔ وزیراعظم کے نومبر میں  دورہ چین کے دوران صنعتی زون، زرعی تعاون اور مشترکہ معاشی گروپ سے متعلق فریم ورک کے حوالے معاہدے ہونگے۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے بعد سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز ہو جائے گی۔ خیبرپختونخوا میں پشاور کے نزدیک رکشئی کے مقام پر اسپیشل اکنامک زون کی تعمیر سے کام کا آغاز ہو گا۔