Tuesday, April 16, 2024

پی ٹی آئی حکومت میں پانچویں آئی جی پنجاب نے  چارج سنبھال لیا

پی ٹی آئی حکومت میں پانچویں آئی جی پنجاب نے  چارج سنبھال لیا
November 28, 2019
لاہور ( 92 نیوز) پی ٹی آئی کی حکومت میں تعینات ہونے والے پانچویں آئی جی پنجاب نے عہدے کا چارج سنبھال لیا،شعیب دستگیر کا کہنا ہے کہ ریاست مدینہ بننے کا سفر مختصر عرصہ میں طے نہیں ہوسکتا،یہاں سے مدینہ کا فاصلہ دیکھ کر وقت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔ پی ٹی آئی  کی حکومت میں پنجاب پولیس کا سربراہ ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا، نئے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے سی پی او میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا،پنجاب پولیس کےچاق و چوبند دستے نے آئی جی پنجاب کو سلامی دی۔ چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں،جو قانون کو تسلیم نہیں کرتا اسے ہمارے ساتھ رہنے کا کوئی حق نہیں،ایسے افسران اور ملازمین کا احتساب ضروری ہے۔ پولیس ریفامرز اور فورس میں تقرروتبادلوں کے حوالے سےان کا کہنا تھا کہ ترجیحات کو فراموش کرنے والے افسران محکمہ کا حصہ نہیں ہوں گے،ریاست مدینہ بننے کا سفر وقت طلب ہے،شہر مدینہ کے فاصلے سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے،ریاست مدینہ کی طرز پر کام کریں گے ۔ شعیب دستگیر گزشتہ پندرہ ماہ کے دوران پنجاب پولیس کے کمانڈر تعینات ہونے والے پانچویں افسر ہیں۔