Thursday, March 28, 2024

پی ٹی آئی حکومت مکمل ناکام ہو گئی ، سراج الحق

پی ٹی آئی حکومت مکمل ناکام ہو گئی ، سراج الحق
July 1, 2020
 لاہور (92 نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا پی ٹی آئی حکومت مکمل ناکام ہو گئی۔ عمران خان اپنی ناکامی کا اعتراف کر چکے۔ منصورہ لاہور میں سینئر سیاسی رہنما فاروق ستار کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پانچ سال تک اپنی ناکامی کا اظہار کرتی رہے گی۔ عمران خان اپنی ناکامی کا عتراف کرچکے ہیں۔ ہمارے ملک میں پٹرول ہے لیکن عوام میں پٹرول ڈلوانے کی سکت نہیں رکھتے۔ گھڑی اور چھڑی دونوں ہی پی ٹی آئی کی جیب میں ہے لیکن کارکردگی زیرو ہے۔ اس ملک کا حل شفاف الیکشن میں ہے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو مسائل کے حل کے لیے بات چیت کرنی چاہئے۔ سندھ حکومت کا کہنا کہ ہم وفاق کو ٹیکس اِکٹھا نہیں کرنے دیں گے سول نافرمانی کے مترادف ہے۔ فاروق ستار بولے حکمرانوں کی نااہلی اور ناتجربہ کاری کی وجہ سے ملک کا نقصان ہو رہا ہے۔ صورتحال بہت خوفناک ہے۔ ملک کو بحران سے نکالنا ایک جماعت کے بس کی بات نہیں۔