Friday, March 29, 2024

پی ٹی آئی حکومت 30 ہزار ارب قرض لے گی، مفتاح اسماعیل

پی ٹی آئی حکومت 30 ہزار ارب قرض لے گی، مفتاح اسماعیل
November 13, 2018
کراچی (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا حکومت کو خود علم نہیں وہ کیا کرنا چاہتی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت 30 ہزار ارب قرض لے گی۔ ن لیگی رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم تو کہہ رہے ہیں احتساب سب کا ہونا چاہیے۔ اپوزیشن لیڈر کو پی اے سی کا چیئرمین بنانا روایت رہی ہے۔ بات یہی ختم نہیں کی مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت کو خود علم، نہیں وہ کیا کرنا چاہتی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت تیس ہزار ارب قرض لے گی۔ مصدق ملک بھی پیچھے نہ رہے اور کہا کہ موجودہ حکومت کے وزیر بھی نیب زدہ ہیں۔ اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کیا جا سکتا ہے تو وزیر صاحب کیوں نہیں۔ مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ آج اقامے کی بات کی جاتی ہے۔ علی زیدی سے پوچھیں ان کے پاس اقامہ ہے کہ نہیں۔ وزیراعظم عمران خان کو دوہری شہریت پسند نہیں زلفی بخاری کیوں ہیں۔ سات سو ارب ڈالر کی کون سی نئی چیز پکڑی گئی ہے۔ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ حکمرانوں کا جھوٹ ہے۔