Thursday, March 28, 2024

پی ٹی آئی جلسے میں خواتین سے بدسلوکی کے معاملے پر رپورٹ وزیراعظم کو پیش، لاہور پولیس ذمہ دار قرار

پی ٹی آئی جلسے میں خواتین سے بدسلوکی کے معاملے پر رپورٹ وزیراعظم کو پیش، لاہور پولیس ذمہ دار قرار
May 6, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین سے بدسلوکی کے معاملے پر رپورٹ وزیراعظم نوازشریف کو پیش کر دی گئی۔ وفاقی ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں لاہور پولیس کو ذمہ دار قراردیدیا۔ پی ٹی آئی کے یکم مئی کو ہونے والے جلسے میں خواتین سے بدسلوکی کا شرمناک واقعہ پیش آیا تھا۔ اس حوالے سے وزیراعظم کو پیش کردہ رپورٹ میں وفاقی ایجنسی نے لاہور پولیس کے روئیے کو سخت مایوس کن قرار دیا۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی جلسے کے دوران لاہور پولیس کی خاتون ایس پی عمارہ اطہر کی ذمہ داری خواتین کے حصے پر لگائی گئی۔ ایس پی عمارہ اطہر نے پیشہ وارانہ غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جلسہ ختم ہونے سے پہلے ہی اپنی جگہ چھوڑ دی اور چلی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق عمارہ اطہر کے جانے کے بعد دیگر خواتین پولیس اہلکار بھی ایک ایک کر کے جگہ چھوڑ گئیں جس باعث بدسلوکی کا واقعہ پیش آیا۔ رپورٹ میں سفارش کی گئی کہ ایس پی عمارہ اطہر کے رویہ پر سخت انکوائری کی جائے۔