Sunday, May 19, 2024

پی ٹی آئی جلسہ، رنگارنگ نظارے، مختلف کارکن اپنی انفرادیت کے باعث سب کی توجہ کا مرکز

پی ٹی آئی جلسہ، رنگارنگ نظارے، مختلف کارکن اپنی انفرادیت کے باعث سب کی توجہ کا مرکز
April 24, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پی ٹی آئی کا جلسہ ہو اور اس میں رنگارنگ نظارے نہ ملیں ایسا نہیں ہو سکتا۔ اسلام آباد میں ہونے والے جلسے میں شرکت کے لیے لاہور سے قافلے روانہ ہوئے تو کئی کارکن اپنی انفرادیت کے باعث سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ تحریک انصاف کے بیسویں یوم تاسیس پر اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کے لیے لاہور سے قافلے روانہ ہوئے تو کارکنوں کا جوش وخروش دیدنی تھا۔ کسی نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے تو کوئی گاڑی میں کھڑا اکیلے ہی جھومتا رہا۔ وہیل چیئر پر آنے والا معذور کارکن بھی کسی سے پیچھے نہ رہا۔ پارٹی جھنڈے والی عینک لگا کر اپنی انفرادیت قائم رکھی۔ کسی نے موبائل فون کے کور پر عمران خان کی تصویر لگا کر اپنی وابستگی کا اظہار کیا تو کسی نے بریسلٹ اور بازوؤں پر پارٹی کے بیج سجائے رکھے۔ سب کے ساتھ مل کر نعرے لگانے والا کارکن لمبی ٹوپی اور پارٹی جھنڈے والی قیمص پہن کر سب سے ممتاز رہا۔