Friday, April 19, 2024

پی ٹی آئی نے بہاولپورمیں میدان سجا لیا

پی ٹی آئی نے بہاولپورمیں میدان سجا لیا
January 8, 2017

بہاولپور (92نیوز) تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان آج بہاولپور ہاکی اسٹیڈیم میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔ جلسہ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور ہاکی اسٹیڈیم میں 10ہزار کرسیاں لگا دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی آمد پر پی ٹی آئی کے کارکن بہت پرجوش ہیں۔

عمران خان بہاولپور ہاکی اسٹیڈیم میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔ جلسہ کے لیے اسٹیڈیم میں 10ہزار کرسیاں لگا دی گئ ہیں۔ انتظامیہ کی طرف سے سکیورٹی کے لئے پولیس کے 500 سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ توقع ہے کہ عمران خان دوپہر ایک بجے بہاولپور پہنچیں گے۔