Friday, May 17, 2024

پی ٹی آئی ایم این اے فوزیہ بہرام کار حادثہ میں شدید زخمی

پی ٹی آئی ایم این اے فوزیہ بہرام کار حادثہ میں شدید زخمی
May 21, 2021

چکوال (92 نیوز) تحریک انصاف کی ایم این اے فوزیہ بہرام کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، خاتون ایم این اے شدید زخمی ہوگئیں۔

موٹروے چکری انٹرچینج کے قریب تیز رفتاری کے باعث فوزیہ بہرام کی کار کھائی میں جاگری، پی ٹی آئی ایم این اے فوزیہ بہرام کو شدید زخمی حالت میں راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔