Thursday, April 25, 2024

پی ٹی آئی اورن لیگ نےقومی اسمبلی کی 4،4نشستیں جیت لیں،غیرحتمی،غیرسرکاری نتائج

پی ٹی آئی اورن لیگ نےقومی اسمبلی کی 4،4نشستیں جیت لیں،غیرحتمی،غیرسرکاری نتائج
October 15, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) ملک بھر میں ضمنی انتخابات کا مرحلہ مکمل ہو گیا ، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی کل نشستوں میں سے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ نے 4،4 ، پاکستان مسلم لیگ ق نے دو اور متحدہ مجلس عمل نے ایک نشست حاصل کی ۔ غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ  این اے 53 میں  پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی نواز عوان  نے 56ہزار 664 ووٹ حاصل کر کے میدان مار لیا ، ان کے مقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار وقار احمد نے 32171 ووٹ حاصل کئے ۔ غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 243 کراچی ایسٹ  ٹو میں پاکستان تحریک انصاف کے عالمگیر خان نے  35727 ووٹ حاصل کر کے عمران خان کی چھوڑی ہوئی سیٹ جیت لی ، ان کے مقابل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے  عامر ولی الدین چشتی 15113 ووٹ لے سکے ۔ پاکستان مسلم لیگ ق نے  این اے 65  چکوال اور این اے 69 گجرات کی سیٹیں جیتیں۔  این اے 65 چکوال میں پاکستان مسلم لیگ ق کے  شیخ حسین  نے 98362 افراد کا اعتماد جیتا جب کہ ان کے مقابل تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار  محمد یعقوب  24ہزار 788 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ این اے 69 گجرات میں پاکستان مسلم لیگ ق  کے  مونس الٰہی 61ہزار 723 ووٹوں کیساتھ کامیاب رہے جب کہ ان کے مقابل پاکستان مسلم لیگ ن کے عمران ظفر 19867 ووٹ حاصل کر سکے ۔ این اے 124 لاہور ٹو میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 75ہزار12ووٹ حاصل کر کے فتح سمیٹ لی جب کہ ان کے مخالف پاکستان تحریک انصاف کے محمد غلام محی الدین 30ہزار115 ووٹ حاصل کر سکے ۔ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 30 میں  پاکستان پیپلزپارٹی کے سید احمد رضا شاہ جیلانی 96ہزار890 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ۔ ان کے مقابل  جی ڈی اے کے سید محرم علی شاہ 21ہزار 470 ووٹ حاصل کر سکے ۔ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 40 میں بی این پی کے محمد اکبر نے میدان مار لیا ، محمد اکبر نے 23742ووٹ حاصل کئے ، ان کے مقابل آزاد امیدوار میر شفیق الرحمان 14ہزار312 لوگوں کا اعتماد حاصل کر سکے ۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 87 سے ملک احمد خان بغیر مقابلہ کے منتخب ہو گئے ۔ پی پی 118 میں آزاد امیدوار چودھری بلال اصغر فاتح قرار پائے ، چودھری بلال اصغر نے 55ہزار 316افراد کا اعتماد جیتا جب کہ ان کے مقابل پاکستان تحریک انصاف کے اسد زمان  47 ہزار843ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ۔ پی پی 165 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ملک سیف الملوک کھوکھر 28ہزار 589 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ، ان کے مقابل پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار  محمد منشاء سندھو 23ہزار 149 ووٹ حاصل کر سکے ۔ پی پی 222 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ قاسم عباس خان 38ہزار 327 ووٹ لے کر سیٹ جیت گئے ، ان کے مقابل پاکستان تحریک انصاف کےامیدوار رانا محمد سہیل احمد نون 31 ہزار 893ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ پی پی 272 کی سیٹ پاکستان تحریک انصاف کی زہرہ بتول نے جیت لی ، زہرہ بتول نے  24 ہزار 19 ووٹ لئے ۔ زہرہ بتول کے مقابل ان کے صاحبزادے  سید ہارون احمد سلطان آزاد امیدوار کھڑے تھے ، سید ہارون  نے 17ہزار17افراد کا اعتماد حاصل کیا۔ پی پی 292 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سردار اویس لغاری فاتح قرار پائے ، سردار اویس لغاری نے 32ہزار 845 ووٹ لئے ۔ ان کے مقابل پاکستان تحریک انصاف کے سردار  مقبول لغاری 21ہزار 938ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ پی پی 261 میں پاکستان تحریک انصاف کے فواز احمد  29ہزار 526 ووٹوں کیساتھ  میدان مار گئے ، ان کے مقابل پاکستان پیپلزپارٹی کے مخدوم حسن رضا ہاشمی 14ہزار 995 ووٹ لے سکے ۔ پی پی 201 ساہیوال میں  پاکستان تحریک انصاف کے صمصام بخاری نے 58ہزار 391 ووٹ حاصل کئے جب کہ  ان کے مقابل پاکستان  مسلم لیگ ن کے محمد طفیل نے 51ہزار 662 ووٹ حاصل کئے ۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 3 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سردار خان 16ہزار 824 ووٹوں کے ساتھ پہلے ،پاکستان تحریک انصاف کے ساجد علی 15ہزار 807 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ پی کے 7 میں اے این پی کے وقار احمد خان نے 14ہزار 96 ووٹوں کیساتھ میدان مارلیا ۔ اسی حلقے سے  پاکستان تحریک انصاف کے فضل مولا نے 13 ہزار 425 ووٹ لئے ۔ پی کے 44 کی سیٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جیت گئے ، عاقب اللہ خان نے 19ہزار505 ووٹ لئے  جب کہ ان کے مقابل اے این پی کے غلام حسین 17ہزار 816 ووٹوں کیساتھ  دوسرے نمبر پر رلے ۔ پی کے 53  کی سیٹ بھی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے جیتی ، محمد عبدالسلام 19ہزار 377 ووٹوں کیساتھ اول رہے جب کہ اے این پی کے احمد خان 19 ہزار 318 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ پی کے 64 میں پاکستان تحریک انصاف کے لیاقت خان نے اے این پی کے محمد شاہد خان کو شکست دی ۔لیاقت خان نے 22775 جبکہ محمد خان نے 9ہزار560 ووٹ لئے ۔ پی کے 78 میں  اے پی این کے امیدوار ثمر ہارون بلور نے 20ہزار 916  ووٹوں کیساتھ پاکستان تحریک انصاف کے محمد عرفان عبدالسلام کو شکست دی ۔ عرفان عبدالسلام نے 16ہزار 819 افراد کا اعتماد حاصل کیا۔ پی کے 97 کی سیٹ پاکستان تحریک انصاف کے فیصل امین خان نے جیت لی ، فیصل امین نے 18ہزار 170 جبکہ ان کے مقابل پاکستان پیپلزپارٹی کے  فرحان افضل ملک نے 7ہزار 609 ووٹ حاصل کئے۔ پی کے 99 کی سیٹ بھی پاکستان تحریک انصاف کے پاس رہی ، آغاز اکرام  اللہ گنڈاپور نے 30ہزار 330 لوگوں کا اعتماد حاصل کیا جب کہ  ان کے مقابل آزاد امیدوار  فتح اللہ خان  کو 22ہزار 885افراد کا اعتماد حاصل ہوا۔